Thursday, April 25, 2024

سعودی عرب کا 10 اگست سے بیرون ممالک کے زائرین کیلئے عمرہ سیزن شروع کرنیکا اعلان

سعودی عرب کا 10 اگست سے بیرون ممالک کے زائرین کیلئے عمرہ سیزن شروع کرنیکا اعلان
July 26, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کا 10 اگست سے بیرون ممالک کے زائرین کے لئے عمرہ سیزن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان سمیت دیگر نو ممالک کے زائرین فی الحال عمرہ کے لئے سعودی عرب نہیں پہنچ سکیں گے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ دس اگست سے عمرہ سیزن شروع کیا جا رہا ہے، بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، جس میں ویکسین کا لگوانا پہلی شرط ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے، پاکستان سمیت دیگر نو ممالک جن میں انڈیا، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، برازیل، ترکی، مصر، ساؤتھ افریقہ، لبنان، کے زائرین پر بدستور پابندی عائد رہے گی، تاہم پاکستان سے عمرہ زائرین کسی دوسرے ملک میں چودہ روزہ قرنطینہ گزارنے کے بعد سعودی عرب پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔