Thursday, April 25, 2024

سعودی عرب پرحملہ پاکستان پرحملہ تصورکیاجائےگا،اسحاق ڈار

سعودی عرب پرحملہ پاکستان پرحملہ تصورکیاجائےگا،اسحاق ڈار
April 16, 2015
لندن(92نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو مفت تیل نہیں دیتااس کے باوجود اس پرحملہ  پاکستان پرحملہ تصور کیا جائے  گا۔ لندن میں  ایک انٹرویو کے دوران  اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو دیگر ممالک کے طرح سعودی عرب تجارتی بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرتا ہے تاہم  جوہری  دھماکوں کے بعد ایک باردو ارب ڈالر کا تیل مفت  فراہم کیا گیا ۔ انہو ں نے کہا کہ سعودی عرب کو براہ راست خطرہ لاحق  ہوا تو اسے پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا اور  اسلام آباد عملی اقدامات پر مجبور ہو گا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یمن کے معاملے پر خلیجی ممالک سے پاکستان کے تعلقات کشیدہ نہیں ہوں گے، وزیراعظم  نوازشریف  سے متعلق اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  وہ  واحد  رہنما  ہیں جنہوں نے ایران  پر زور دیا کہ وہ حوثی باغیوں کو مذاکرات کی میز پر لائے  اور منصور ہادی کی آئینی حکومت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے۔