Tuesday, April 16, 2024

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے ایک روز میں 17 ڈرون حملے

سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے ایک روز میں 17 ڈرون حملے
June 20, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب پر حوثی باغیوں نے ایک روز میں سترہ ڈرون حملے کئے۔ سعودی فضائیہ کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے فائر تمام ڈرون حملے ناکام بنا دیئے۔

سعودی ایئر ڈیفنس کے مطابق سعودی عرب پر 6 مسلح ڈرونز کی مدد سے حملے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنادیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ایک دن میں حوثی باغیوں نے کل 17 ڈرون حملوں کی کوشش کی، تمام ڈرونز تباہ کر دیئے۔

سعودی ٹی وی کے مطابق ڈرونز سے خمیس مشیط اور نجران شہر کو نشانہ بنانا کی کوشش کی گئی تھی۔