Friday, April 26, 2024

سعودی عرب پاکستان کو12ارب ڈالرکاامدادی پیکج دیگا،وزیرخزانہ نے ایم اویو سائن کردیا

سعودی عرب پاکستان کو12ارب ڈالرکاامدادی پیکج دیگا،وزیرخزانہ نے ایم اویو سائن کردیا
October 23, 2018
ریاض (  92 نیوز)معیشت کو سنبھالا دینے کیلئےوزیراعظم کی چارہ جوئی کارگرثابت ہو گئی ، سعودی عرب پاکستان کومجموعی طور پر 12 ارب ڈالردےگا ۔وزیراعظم کے دورہ سعودیہ کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں 3 ارب ڈالر ایک سال کیلئے رکھے گا  جبکہ پاکستان کو تین سال تک سالانہ موخر ادائیگیوں پر 3 ارب ڈالر کا تیل دے گا، ادھار تیل کی مدت سہولت 3 سال ہو گی۔ 3 سال بعد مدت میں توسیع کا فیصلہ ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی   جہاں سعودی عرب کی جانب سے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر  دینے کے ایم او یو پر دستخط کئے گئے ۔اعلامیہ کے مطابق سعودی حکام وزیراعظم پاکستان کی جانب سے پاکستانی ورکرز کی ویزا فیس میں کمی  پر اتفاق کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  پاک سعودیہ تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں ، پاکستانی عوام اور حکومت سعودی عرب سے دلی لگاؤ  رکھتے ہیں۔ سعودی عرب ویژن 2030 اور  سی پیک جیسے منصوبوں سے آگے بڑھ رہا ہے ،سعودی عرب نے سرمایہ کاری کے لئے اہم کانفرنس کا انعقاد کیا۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ  سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑا رہا ہے  ، پاکستان کی ترقی میں سعودی سرمایہ کار اپنا کردار ادا کریں گے ۔ بعد ازاں  وزیراعظم عمران خان  اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے ۔