Thursday, April 18, 2024

سعودی عرب پاکستان کو ہر سال 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گا ، مشیر خزانہ

سعودی عرب پاکستان کو ہر سال 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گا ، مشیر خزانہ
May 22, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستانی معیشت کے لیے سعودی عرب سے اچھی خبر آ گئی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کہتے ہیں سعودی عرب پاکستان کو ہر سال 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گا۔ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینےوالا برادر اسلامی ملک  سعودی عرب ایک بار پھر پاکستان کی مدد کو آگیا۔ ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو ہر سال 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ٹویٹر پر عوام کو یہ خوشخبری سنائی جس میں لکھا پاکستان کو مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی یکم جولائی سے شروع ہو گی۔ برادر اسلامی ملک تین سال کیلئے  پاکستان کو ادھار  تیل فراہم کرے گا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کہتے ہیں مسلسل تعاون اور پاکستان کے عوام کی حمایت پرسعودی ولی عہد کےشکر گزار ہیں۔ سعودی تعاون سے  ادائیگیوں  کے توازن میں بہتری آئے گی۔ ادھر وزیر مملکت  برائے خزانہ حماد اظہر  کہتے ہیں کہ سعودی عرب سے ملنے والی خوشخبری کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کی پوزیشن بہتر ہو گی۔ سعودی عرب تین برسوں میں  نو اعشاریہ چھ ارب ڈالر کا تیل پاکستان کو ادھار دے گا۔ جہانگیر ترین کہتے ہیں سعودی عرب نے ایک بار پھر حقیقی دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ معاشی ماہرین بھی اسے اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔