Saturday, April 20, 2024

سعودی عرب پاکستان کو چار اعشاریہ دو ارب ڈالر کا معاشی پیکیج دے گا

سعودی عرب پاکستان کو چار اعشاریہ دو ارب ڈالر کا معاشی پیکیج دے گا
October 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) معاشی میدان میں پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ سعودی عرب پاکستان کو چار اعشاریہ دو ارب ڈالر کا معاشی پیکیج دے گا۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب تین ارب ڈالر کی خطیر رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گا ساتھ ہی سالانہ بنیادوں پر 1 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل ادھار پر فراہم کرے گا۔

وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری اور وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی سعودی عرب کے اس بیان کی تصدیق کی ہے۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ سعودی ترقیاتی بینک 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو دے گا اور تیل خریداری میں بھی مدد دی جائے گی۔ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر رواں سال تیل خریداری کیلیے فراہم کیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مالی پیکیج سے ملکی معیشت کو بہتر کرنے اور روپے کی قدر میں استحکام لانے میں بھی مدد ملے گی۔