Wednesday, May 1, 2024

سعودی عرب پاکستان میں 4 شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا

سعودی عرب پاکستان میں 4 شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا
January 10, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سعودی عرب  حکومت پاکستان کو مالی امداد  اور ادھار تیل دینے کے بعد پاکستان کے 4 شعبوں میں سرمایہ کاری بھی کرے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ  کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے یا داشت پر دستخط آئندہ ماہ ہوں گے ،  10ارب ڈالر کی رقم 6 ارب ڈالر کے پہلے سے طے شدہ پیکیج کے علاوہ ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مائننگ،آئل ریفائنری، پیٹر و کیمیکل اور رینیوایبل توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائیگی۔ اس سے قبل مائیکرو سافٹ کے بانی اور عرصہ دراز تک دنیا کے امیر ترین انسان کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والے بل گیٹس نے بھی وزیر اعظم عمران خان کو خط میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔