Saturday, April 20, 2024

سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی معاونت کر کے تعلق نبھایا، عثمان بزدار

سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی معاونت کر کے تعلق نبھایا، عثمان بزدار
September 29, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی معاونت کر کے تعلق نبھایا۔

وزیراعلی پنجاب سے سعودی سفیر کی ملاقات ہوئی۔ عثمان بزدار اور سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیاْ۔ دبئی ایکسپو میں باہمی تجارت کے فروغ کے لئے ایم او یو سائن کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ سعودی سفیر نے وزیراعلی پنجاب کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ٹوکیو پیرا اولمپکس کے ہیرو حیدر علی نے ملاقات کی۔ عثمان بزدار نے ٹوکیو پیرا اولمپکس میں ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

اس موقع پر ٹوکیو پیرا اولمپکس گولڈمیڈلسٹ حیدرعلی نے کہا کہ وزیراعلی نے جوعزت افزائی کی ناقابل فراموش ہے۔