Sunday, September 8, 2024

سعودی عرب نے پاکستان کو 12کروڑ20لاکھ ڈالر کی ترقیاتی گرانٹ کی فراہمی کی منظوری دیدی

سعودی عرب نے پاکستان کو 12کروڑ20لاکھ ڈالر کی ترقیاتی گرانٹ کی فراہمی کی منظوری دیدی
March 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سعودی عرب نے پاکستان کو 12 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ترقیاتی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ نیلم جہلم ہائیڈل منصوبے کے لیے بھی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ تفصیلات کےمطابق سعودی ترقیاتی فنڈ نے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے چھ معاہدوں کی دستاویزات پر دستخط کردیے ہیں۔ ترقیاتی گرانٹ آزاد کشمیر، بلوچستان اور اسلام آباد میں خرچ کی جائے گی۔ سعودی ترقیاتی فنڈ کے نائب چیئرمین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے لیے ترقیاتی گرانٹس بڑھانے کی کوشش کررہا ہے سعودی فنڈ اسلام آباد میں ہوم اکنامکس کالج، بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیرنو اور متاثرین کی بحالی سمیت آزاد کشمیر میں دو سرنگوں کی تعمیر کے لیے گرانٹس فراہم کرے گا۔