Sunday, September 8, 2024

سعودی عرب نے پاکستان میں چین طرز کی سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی

سعودی عرب نے پاکستان میں چین طرز کی سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی
January 11, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سعودی عرب نے پاکستان میں چین کی طرز پر سرمایہ کاری کا خواہش کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے سینئر وزیر مساد العبان اور سعودی پبلک فنڈ کے سربراہ احمد الخطیب کی ملاقات ہوئی۔ سعودی عرب نے پاکستان میں چین کی طرح سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی۔ یہ پیشکش سعودی وفد کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کی گئی۔ پاکستان کو معاشی پیکیج دینے کے معاملے پربھی بات چیت ہوئی۔ وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے سعودی وفد کو ڈیمز، پیٹرو کیمیکل اور توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے نشاندہی کی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین کے ساتھ اقتصادی پیکیج کے بعد سعودی عرب کے ساتھ بھی اقتصادی پیکیج کے لئے بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔ تاریخی رشتوں کو معاشی تعلقات میں تبدیل کیا جائے گا۔ سعودی وفد نے پاکستان کی اقتصادی‘ دفاعی اور سیاسی میدان میں کامیابیوں کو بھی سراہا۔ اگلے ہفتے سعودی عرب کے وزیر خزانہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔