Sunday, May 12, 2024

سعودی عرب نے پاکستان ، بھارت اور متعدد یورپی ممالک پر سفری پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے پاکستان ، بھارت اور متعدد یورپی ممالک پر سفری پابندی عائد کردی
March 12, 2020
ریاض ( 92 نیوز ) کرونا وائرس کے  خوف سے سعودی عرب  نے پاکستان  ، بھارت سمیت یورپ کے بیشتر ممالک  پر  سفری پابندی عائد کر دی  ۔ سعودی وزارت داخلہ نے اقامہ ہولڈرز کو 72گھنٹوں میں  واپس پہنچنے کی ڈیڈلائن دے دی۔ ادھر ایران سے آنے والے 14زائرین کے کرونا ہیلتھ سرٹیفکیٹ جعلی نکلے ،سکیورٹی فورسز نے 14زائرین کو کانک کےمقام پر روکا ، زائرین کے پاس ایران کے ہیلتھ سرٹیفکیٹ تھے  جن پر کلیئر قرار دیا گیا ، سرٹیفکیٹ پر 30فروری  کی تاریخ درج تھی ،مہینہ 29 کا تھا۔ ادھر کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال اور شیخ زید اسپتال میں آئسولیشن وراڈز قائم کر دی گئی ، کرونا سے متاثرہ 12 سالہ علی رضا فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق میاں غنڈی کے علاقے میں قائم قرنطینہ سنٹر میں 65سے زائد زائرین مقیم ہیں۔ پشاور میں بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کےلئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ،سول سیکرٹریٹ کے ہر داخلی دروازے  پر ریسکیو اہلکار تعینات کردیئے گئے جو سیکریٹریٹ آنے والے افراد کا ٹمپریچر چیک کررہے ہیں۔