Sunday, September 8, 2024

سعودی عرب نے نیب کو شریف خاندان کے اثاثوں کے ریکارڈ تک رسائی دینے کا گرین سگنل دیدیا

سعودی عرب نے نیب کو شریف خاندان کے اثاثوں کے ریکارڈ تک رسائی دینے کا گرین سگنل دیدیا
August 21, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سعودی عرب نے نیب کو شریف خاندان کے اثاثوں کے ریکارڈ تک رسائی دینے کا گرین سگنل دیدیا۔۔عزیزیہ سٹیل اور ہل میٹل سے متعلق جے آئی ٹی نے سعودی عرب کو خطوط لکھے تھے۔

شریف خاندان کے اثاثے کتنے ہیں؟ سعودی عرب نے نیب کو ریکارڈ، دستاویزات اور معلومات تک جلد رسائی کا عندیہ دیدیا۔ سعودی عرب نے عزیزیہ سٹیل اور ہل میٹل سے متعلق بھی جلد جواب دینے کی یقین دہانی بھی کرادی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے یقین دہانی جے آئی ٹی کے خطوط کی روشنی میں کرائی گئی۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے والیم 10 میں شریف خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے مختلف ممالک کو لکھے گئے خطوط کی تفصیل شامل ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ نیب نے براہ راست کسی ملک کو خط نہیں لکھا تاہم جے آئی ٹی کے لکھے گئے خطوط اور والیم 10کی روشنی میں تحقیقات کا عمل آگے بڑھایا جارہا ہے۔