Friday, April 19, 2024

فیفا ورلڈ کپ ،سعودی عرب نے مصر ،یوروگوئے نے روس کو شکست دیدی

فیفا ورلڈ کپ ،سعودی عرب نے مصر ،یوروگوئے نے روس کو شکست دیدی
June 25, 2018
ماسکو ( 92 نیوز ) فیفا ورلڈ کپ 2018 کے میچز زور و شور سے جاری ہیں ، سعودی عرب نے مصر کے ارمان خاک میں ملا دیےجبکہ یوروگوئے نے میزبان روس کیخلاف میدان مارلیا۔ سعودی عرب اور مصر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ، مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے میچ کے بائیسویں منٹ میں گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کو برتری دلا دی،پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں سعودی عرب کے سلمان الفارج نے گول داغ کر میچ ایک ،ایک سے برابر کر دیا ۔ دوسرے ہاف میں مقررہ وقت تک کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی لیکن میچ کے اضافی منٹس میں سعودی عرب نے گیند کو جال میں پھینک کر مصر سے فتح چھین لی ،سعودی عرب نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے میچ اپنے نام کیا ۔ دوسرے میچ میں یوروگوئے نے یک طرفہ مقابلے کے بعد میزبان ٹیم روس کو تین صفر سے زیر کیا،فاتح ٹیم کی جانب سے لیوئس سوریزاور ایڈیسن نے ایک ،ایک گول اسکور کیا۔