Monday, May 13, 2024

سعودی عرب نے مزید 11 ممالک پر سے سفری پابندی ہٹا لی

سعودی عرب نے مزید 11 ممالک پر سے سفری پابندی ہٹا لی
May 29, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب نے مزید 11 ممالک پر سے سفری پابندی ہٹا لی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق یو اے ای، جرمنی، امریکا، آئرلینڈ سے مسافر سعودی عرب آسکتے ہیں، اٹلی، پرتگال، برطانیہ، سویڈن، سوئٹزر لینڈ، فرانس اور جاپان سے بھی پابندی ہٹا لی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جن مسافروں کو استثنیٰ نہیں انہیں ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہو گا۔