Friday, May 10, 2024

سعودی عرب نے غیرملکی ائیرلائنز پر ملک میں داخلے پر پابندی میں توسیع کردی

سعودی عرب نے غیرملکی ائیرلائنز پر ملک میں داخلے پر پابندی میں توسیع کردی
August 31, 2020

ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث غیرملکی ائیرلائنزپرملک میں داخلے پرپابندی میں  توسیع کردی۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن  نے توسیع کا نوٹم جاری کر دیا،جس کے مطابق غیر ملکی ایئر لائنز کی سعودیہ آمد و رفت پر پابندی 29 ستمبر رات 11 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ سعودی فضائی حدود میں اوور فلائنگ کی حامل کارگو پروازیں ،ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والی پروازیں اور خصوصی اجازت کی حامل پروازوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

پابندیاں کورونا سے بچاؤ کے لیے لگائی گئی ہیں۔