Sunday, May 19, 2024

سعودی عرب نے عمرہ کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن مقرر کر دی

 سعودی عرب نے عمرہ کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن مقرر کر دی
June 12, 2015
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی وزارت حج نے عمرہ کے ویزے پر سعودی عرب میں قیام کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن مقرر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت حج کی طرف سے عمرہ کی سہولیات  مہیا کرنے والی ایک سو پینتالیس کمپنیوں کو ا س سلسلے میں تحریری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ قانون کی پابندی نہ کرنے والی کمپنیوں کو آئندہ عمرے کے ویزے جاری نہیں کئے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ زائرین کو عمرہ کے لئے مملکت میں داخلے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ جبکہ پندرہ دن سے زیادہ قیام کرنا غیرقانونی تصور کیا جائے گا،جس پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔