Saturday, April 20, 2024

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے قیام کی مدت تیس دن کر دی

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے قیام کی مدت تیس دن کر دی
April 22, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) ماہ شعبان اور رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔ سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے قیام میں کمی کردی تھی ، فیصلے پر نظرثانی کر کے عمرہ زائرین کے قیام کی مدت تیس دن کر دی۔ ماہ رمضان میں عمرہ زائرین کے قیام میں اضافے سے عمرہ زائرین نہ صرف خوب عبادات کر سکیں گے بلکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اعتکاف کی خواہش رکھنے والے افراد اعتکاف میں بھی بیٹھ سکیں گے۔