Friday, April 19, 2024

سعودی عرب نے سینما ہالز پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے سینما ہالز پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا
December 11, 2017

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے سینما ہالز پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا ہے،اس حوالے سے سعودی وزیربرائے ثقافت واطلاعات نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مارچ 2018تک سینما کھولے دیئے جائیں گئے۔

سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام ملکی سطح پر 35 سال بعد پہلی بار اٹھایا جا رہا ہے ۔نئے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے نئے سال سے خواتین کے گاڑی چلانے پر عائد پابندی ختم کردی ہے جبکہ اب خواتین کو مردوں کے ساتھ اسٹیڈیم جاکر گیمز دیکھنے کی بھی اجازت ہوگی۔