Tuesday, May 14, 2024

سعودی عرب نے سال 2020 کیلئے قومی بجٹ کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے سال 2020 کیلئے قومی بجٹ کا اعلان کر دیا
December 10, 2019
ریاض ( 92 نیوز )  سعودی عرب نے سال 2020 کے لیے دس کھرب 20 ارب ریال کے قومی بجٹ کا اعلان کردیا۔ آمدنی کا تخمینہ 833 ارب ریال لگایا گیا ہے جبکہ بجٹ خسارہ 718 ارب ریال ہو گا۔ سعودی عرب کی  کابینہ کا اجلاس ریاض کے قصر یمامہ میں ہوا  جس کی صدارت شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے کی ،  اجلاس میں نئے مالی سال کے قومی بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔ مہنگائی الاؤنس مزید ایک سال تک برقراررکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بجٹ کے حوالے سےشاہ سلمان کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ سے سعودی عرب میں ترقی کا عمل مضبوط ہوگا ، اقتصادی و مالی استحکام قائم ہوگا اور شرح نمو کو پایئداری ملے گی۔ شاہ سلمان نے مزید کہا  سعودی حکومت اقتصادی اصلاحات جاری رکھنے اور آمدنی کے مختلف ذرائع پیدا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ سعودی فرمانروا کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے دوران سرکاری اخراجات شفاف اور معیاری انداز میں خرچ کیے جائیں گے ، آئندہ بجٹ عوام کے لیے خدمات کا معیار بلند کرنے اور بنیادی سہولتیں بہتر انداز میں مہیا کرنے کا ضامن ہے۔