Monday, May 6, 2024

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کو انسانی بنیادوں کے تحت پانچ روزہ عارضی جنگ بندی کی پیشکش کردی

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کو انسانی بنیادوں کے تحت پانچ روزہ عارضی جنگ بندی کی پیشکش کردی
May 7, 2015
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب نےحوثی باغیوں کو انسانی بنیادوں کے تحت پانچ روزہ عارضی  جنگ بندی کی پیش کش کردی ،جنگ بندی کامقصدشہریوں تک کھانے پینے کی اشیاسمیت  دیگر امدادی سامان کی فراہمی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ریاض میں سعودی فرمانروااوردیگراعلی حکام سے ملاقات کے بعد سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرکے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےحوثی باغیوں پرزوردیا کہ وہ سعودی حکومت کی جانب سے پانچ روزہ عارضی جنگ بندی کی پیش کش قبول کریں،تاکہ جنگ سے متاثرہ یمنی شہریوں  کوامدادی سامان پہنچایاجاسکے۔ اس موقع پرجان کیری نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان کی  جانب سے یمن مسئلے کے پرامن حل کے لیے  ان کی کوششوں کوبھی سراہا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ سعودی عرب یمن میں امدادی سرگرمیوں کے لیے دوسوچوہترملین ڈالرفراہم کرے گا۔