Thursday, April 25, 2024

سعودی عرب نے حجاج کرام کو ملک چھوڑنے کی وارننگ دے دی

سعودی عرب نے حجاج کرام کو ملک چھوڑنے کی وارننگ دے دی
October 26, 2015
ریاض (ویب ڈیسک) سانحہ منیٰ کے دلخراش واقعہ کے بعدسعودی حکومت نے تمام حجاج کو انتیس اکتوبر تک سعودی عرب چھوڑنے کی وارننگ دے دی ہے۔ حج کمپنیوں کو کہا گیاہے کہ تمام حجاج کی واپسی یقینی بنائیں ورنہ جرمانے کے ساتھ ساتھ قید بھی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ منیٰ میں سیکڑوں حجاج کی شہادت کے بعد سعودی حکومت کا پوسٹ حج آپریشن جاری ہے۔ سعودی حکام نے انتیس اکتوبر تک باقی رہ جانے والے حجاج کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ حجاج کو بلانے والی کمپنیوں کو خبردارکیاگیاہے کہ وہ ڈیڈلائن ختم ہونے سے قبل تمام افرادکی واپسی کو یقینی بنائیں۔ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد کمپنیوں کو ایک لاکھ ریال جرمانہ اور پکڑے گئے افراد کو25ہزارریال جرمانے کے علاوہ قید بھی ہو گی۔ امیگریشن حکام کے مطابق 2 لاکھ سے زائد حجاج اب بھی سعودی عرب میں ہیں۔