Wednesday, April 24, 2024

سعودی عرب نے جی 20 کی صدارت سنبھال لی

سعودی عرب نے جی 20 کی صدارت سنبھال لی
December 2, 2019
ریاض ( 92 نیوز)  سعودی عرب نے جی ٹوئنٹی کی صدارت سنبھال لی ہے ،  اگلے برس نومبر میں جی ٹوئنٹی کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ سعودی عرب یہ منصب سنبھالنے والا عرب دنیا کا پہلا ملک ہے ، جی ٹوئنٹی اجلاس اگلے سال  اکیس اور بائیس نومبر کو دارالحکومت ریاض میں ہوگا۔ سعودی عرب انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد سے  مسلسل تنقید کی زد میں ہے  ، خیال ہے اس نئے اعزاز سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دنیا میں اپنی حکومت کا اثرورسوخ دکھانے کا موقع ملے گا۔