Friday, April 19, 2024

سعودی عرب نے جی 20 ممالک کی کانفرنس بلانےکیلئے رابطے شروع کردیے ‏

سعودی عرب نے جی 20 ممالک کی کانفرنس بلانےکیلئے رابطے شروع کردیے ‏
March 18, 2020

ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب نے جی 20 ممالک کی کانفرنس بلانے کیلئے رابطے شروع کر دیے، سعودی خبر ایجنسی کے مطابق جی 20 ممالک کی آن لائن کانفرنس اگلے ہفتے منعقد کی جائے گی۔

جی  20 کانفرنس کا مقصد کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملکر کام کرنا ہے،کانفرنس میں لوگوں کے تحفظ کے علاوہ عالمی معیشت کومحفوظ بنانے پر بھی غورکیا جائے گا ۔

سعودی خبر ایجنسی  کے مطابق کانفرنس میں جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے خزانہ شریک ہونگے، صحت اور تجارتی امور کے ماہرین بھی کانفرنس کا حصہ ہونگے ۔