Thursday, April 25, 2024

سعودی عرب نے جرمنی سے سفیر واپس بلا لیا

سعودی عرب نے جرمنی سے سفیر واپس بلا لیا
November 18, 2017

 ریاض (92 نیوز) سعودی عرب نے جرمنی میں تعینات سفیر واپس بلالیا ریاض نے یہ اقدام جرمن وزیر خارجہ کی جانب سے لبنان وزیر اعظم سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر اٹھایا۔

جرمن وزیر خارجہ سِگمر گیبرئیل نے بیان  دیا تھا کہ لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کو  اُن کی  مرضی کے خلاف ریاض میں رکھا گیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نےبیان کی مذمت  کرتے ہوئے اسے من گھرٹ قرار دیا، وزارت  خارجہ نے کہا کہ ایسے بیانات خطرناک اور خطے میں  امن او استحکام کی بحالی میں رکاوٹ ہیں۔

دوسری جانب  فرانس روانگی سے قبل سعد الحریری نے ٹویٹ میں جرمن وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے  اپنی نظر بندی  سے متعلق خبروں کی تردید کی۔