Friday, April 26, 2024

سعودی عرب نے بیس ہزار مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے بیس ہزار مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی
August 1, 2021 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب نے بیس ہزار مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی۔

پاکستان، ترکی اور عرب امارات سمیت کئی ملکوں کے شہری عمرہ کی سعادت سے تاحال محروم رہیں گے۔ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان سمیت تیرہ ملکوں پر سفری پابندیاں برقرار ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان ہشام بن سعید کے  بیان  کے مطابق  جن ممالک پر سفری پابندیاں عائد نہیں، ان کے شہریوں کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہے۔ ترجمان  کے مطابق پاکستان، انڈیا، انڈونیشیاء، مصر، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقہ سفری پابندیوں کی زد میں ہیں۔ ایتھوپیا، متحدہ عرب امارات، ویتنام، افغانستان اور لبنان پر بھی سعودی عرب کے لیے سفری پابندیاں عائد ہیں۔ کورونا وباء کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان سمیت چند ممالک پر پابندیاں عائد ہیں۔