Friday, March 29, 2024

سعودی عرب نے بھی پٹرول کے نرخ بڑھا دیے ‏

سعودی عرب نے بھی پٹرول کے نرخ بڑھا دیے ‏
April 16, 2019

ریاض ( 92 نیوز) عرب ریاستوں کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد سعودی عرب نے بھی پیٹرول کے نرخ بڑھا دیے ۔

سعودی عرب کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی آرامکوکےمطابق مملکت میں بینزین91 پیٹرول کی قیمت ایک روپیہ 40پیسے کےاضافے کےساتھ 54.30جبکہ  بینزین 95قیمت  2.10 کے اضافے کے ساتھ 79.17روپےہوگئی ہے۔

رواں سال کی دوسری سہ ماہی کےلیےڈیزل کی قیمت17.71روپے،مٹی کےتیل کی قیمت  24.12روپےجبکہ ایل پی جی کی قیمت 28.27روپےفی لیٹرمقررکی گئی ہے۔