Saturday, April 20, 2024

سعودی عرب نے ایران کی یمن میں جنگ بندی کی اپیل مسترد کر دی

سعودی عرب نے ایران کی یمن میں جنگ بندی کی اپیل مسترد کر دی
April 13, 2015
یمن (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے یمن پر فضائی حملے جاری ہیں۔ جیٹ طیاروں نے باغیوں اور سابق صدر کے حامی فوجیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ سعودی قیادت میں اتحادی فورسز کے طیاروں نے تیز کے علاقے میں باغیوں کے ملٹری کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یمن کے وسطی علاقوں پر بھی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دارالحکومت ریاض میں فرانسیسی وزیر خارجہ لوراں فابیئس کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں شہزادہ سعودالفیصل نے کہا کہ یمن میں ایران کے کردار نے مسئلے کو بگاڑ دیا ہے۔ ایران باغیوں کو اسلحہ اور مدد فراہم کرنا بند کردے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں باغیوں کے خلاف فضائی حملوں کی حمایت کا اعلان کیا۔ ریاض میں پریس بریفنگ کے دوران سعودی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد اسیری کا کہنا تھا کہ اتحادی فوج کے لیے یمن میں مقامی جنگجوؤں کی حمایت بڑھ رہی ہے۔