Wednesday, April 24, 2024

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو سری لنکا سے نکلنے کی ہدایت دیدی

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو سری لنکا سے نکلنے کی ہدایت دیدی
May 1, 2019
ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو سری لنکا سے نکلنے کی ہدایت دیدی۔ سرکاری ٹیلی ویژن الاخباریہ کے مطابق یہ احکامات کولمبومیں قائم سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

سری لنکا ، ایسٹر پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 7دھماکے ، 215 افراد ‏ہلاک

سعودی عرب نے یہ فیصلہ سری لنکا میں ہونے والے دہشت گردحملوں اوران کےبعدپیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کےتناظر میں کیا ۔ دوسری جانب سری لنکا کےسکیورٹی حکام نےملک میں مزید دہشت گردحملوں کے خطرےسےبھی خبردار کیا ہے۔ سکیورٹی خدشات کے باعث سری لنکامیں سوشل میڈیا پر عائد کردہ پابندی اٹھا لی گئی ہے۔