Thursday, April 25, 2024

سعودی عرب نے امریکی انحصاری سے متعلق صدر ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا

سعودی عرب نے امریکی انحصاری سے متعلق صدر ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
October 6, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی انحصاری سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  خطاب میں کہا تھا کہ سعودی حکومت امریکی حمایت کے بغیر 2 ہفتے سے زیادہ برقرار نہیں رہ سکتی ۔ امریکی فوجی شاہی خاندان کا تحفظ کر رہے ہیں جس پر ، انہیں فوج کی قیمت ادا کرنی ہو گی۔ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ انہیں امریکی صدر کیساتھ کام کرنا پسند ہے ۔ کچھ ایسے دوست بھی ہوتے ہیں جو بری باتیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  سعودی عرب نے امریکی ساز و سامان مفت میں نہیں لیا اور ہمیشہ رقوم ادا کیں ہیں۔ سعودی عرب اپنی سکیورٹی کیلئے کوئی ادائیگی نہیں کرے گا ۔ اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔