Friday, April 26, 2024

سعودی عرب نے آئندہ سال سے پٹرول پر 5فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے آئندہ سال سے پٹرول پر 5فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا
November 21, 2017

ریاض ( 92 نیوز ) سعودی عرب نے سال 2018 سے پٹرول پر 5 فیصد اضافی ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔
سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی حکام نے نے کیا ۔ ٹیکس کا اطلاق مقامی ٹرانسپورٹ اور بینکوں میں انتظامی خدمات پر ہوگا جبکہ بین الاقوامی ٹرانسپورٹیشن اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے باہر بھیجی جانے والی اشیاء اس سے مستثنیٰ ہوں گی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ادویات اور طبی آلات پر بھی یہ ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا۔
سعودی عرب کے کسی شہری کے زیر استعمال رہائشی جائیداد کی فروخت یا کرایہ پر دینے پر بھی یہ ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔
حکام کے مطابق جن سرکاری اداروں کی سالانہ آمدن 10 لاکھ سعودی ریال ہے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس نظام کیلئے رجسٹریشن کرا لیں ۔