Thursday, April 18, 2024

سعودی عرب نے 6.2 ارب ڈالر کا غیر مشروط پیکج دیا، وزیر خارجہ

سعودی عرب نے 6.2 ارب ڈالر کا غیر مشروط پیکج دیا، وزیر خارجہ
October 25, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب نے چھ اعشاریہ دو ارب ڈالر کا غیر مشروط پیکج دیا۔ وزارت خارجہ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب نے غیر مشروط معاشی پیکج دیا ہے۔ سعودی عرب جلد ویزہ فیس دو ہزار سے تین سو روپے کرے گا۔ مسئلہ کشمیر سمیت دیرینہ مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں۔ بھارت کے پاس اور کوئی آپشن نہیں۔ بھارتی انتخابات سے قبل مذاکرات کا امکان نہیں اور پاکستان کو بھی جلدی نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا میں بھارتی اثرورسوخ زیادہ ہے ۔ افغان امن دنیا اور پاکستان کیلئے اہم ہے۔ افغان طالبان ہماری جیب میں نہیں، سب پاکستان نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمال خشوگی کا قتل افسوسناک ہے۔ ایران کو پاک سعودیہ تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں۔ یمن پر موقف تبدیل نہیں ہوا۔