Thursday, March 28, 2024

سعودی عرب نے 30 مئی کے اجلاس کیلئے قطرکو بھی دعوت نامہ ارسال کر دیا

سعودی عرب نے 30 مئی کے اجلاس کیلئے قطرکو بھی دعوت نامہ ارسال کر دیا
May 27, 2019
ریاض ( 92 نیوز) مکہ مکرمہ میں 30 مئی کو ہونےوالے عرب ممالک کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب  نے قطر کو بھی دعوت نامہ بھجوادیا۔ قطری وزارت خارجہ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سےامیرقطرشیخ تمیم بن حمادالثانی کودونوں اجلاسوں میں شرکت کیلئےمدعو کیاگیاہے۔ قطری وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب  کے شاہ سلمان کی جانب سے بھیجا گیا دعوت نامہ امیر قطر کو موصول ہوگیاہے۔تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا امیر قطر اجلاسوں میں شرکت کریں گےیا نہیں۔ سعودی فرمانروا نے تیل کی تنصیبات اورسعودی بحری جہازوں پرحملوں کےبعدصورتحال پر غورکرنے کیلئےتیس مئی کو عرب ممالک کے سربراہان کا ہنگامی اجلاس بلایاتھا۔