Friday, April 19, 2024

سعودی عرب میں یمن بحران سے متعلق 3روزہ کانفرنس ختم، یمنی صدر منصور ہادی کی حمایت اور بغاوت کے خاتمے کیلئے مشترکہ فورس بنانے پر اتفاق

سعودی عرب میں یمن بحران سے متعلق 3روزہ کانفرنس ختم، یمنی صدر منصور ہادی کی حمایت اور بغاوت کے خاتمے کیلئے مشترکہ فورس بنانے پر اتفاق
May 20, 2015
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے شہر ریاض میں یمن کے بحران سے متعلق ”یمن بچاو¿ اور ایک وفاقی ریاست کی تعمیر“ کے موضوع پر تین روزہ کانفرنس ختم ہو گئی جس میں صدر ہادی کی حمایت اور باغیوں کی تحریک کے خاتمے کےلئے مشترکہ فورس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ریاض میں ہونےوالی تین روزہ کانفرنس میں یمن کی تعمیرنو اور معیشت کی بحالی کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔ کانفرنس میں یمن کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور قبائل کے نمائندوں نے شرکت کی تاہم حوثی باغیوں کا کوئی نمائندہ کانفرنس میں شامل نہیں تھا۔ کانفرنس میں یمن کے فوجی اور سکیورٹی اداروں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حوثی باغیوں سے ہتھیار ڈالنے اور قبضے میں لیے گئے علاقے خالی کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ادھر سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے طیاروں نے یمن کے شہر صنعا پر فضائی حملے جاری رکھے اور پہاڑی علاقے نوقم میں باغیوں کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا۔