Friday, March 29, 2024

سعودی عرب میں کورونا کی روک تھام کیلئے لگایا گیا کرفیو ختم

سعودی عرب میں کورونا کی روک تھام کیلئے لگایا گیا کرفیو ختم
June 21, 2020
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے لگائے گئے کرفیو کو ختم کردیا گیا، ملک میں پروٹوکول کے مطابق کھیلوں کی سرگرمیاں بحال، خواتین کے بیوٹی پارلر اور حجام کی دکانیں کھل گئی ہیں۔ نوے روز بعد سعودی عرب میں معمولات زندگی بحال ہوگئے، کورونا وائرس کے کیسز کم ہوتے ہی سعودی وزارت داخلہ نے ملک گیر کرفیو ختم کردیا۔ کرفیو ختم ہوتے ہی ہر طرح کی تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں، تمام مارکیٹس، بیوٹی پارلر اور حجام کی دکانیں کھل گئیں، تاہم حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت کھیل نے بھی ملک بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے، تمام جمز اور کھیلوں کے مراکز کھول دیئے گئے ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ نے عوام سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی سخت ہدایات کی ہے، پچاس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے، جبکہ پروٹوکول پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیلئے سخت سزائیں بھی رکھی گئی ہیں۔