Thursday, April 25, 2024

سعودی عرب میں کام کرنیوالا پاکستانی یمنی باغیوں کی بمباری سے جاں بحق

سعودی عرب میں کام کرنیوالا پاکستانی یمنی باغیوں کی بمباری سے جاں بحق
May 12, 2015
مظفرگڑھ (92نیوز) سعودی عرب میں کام کرنے والا مظفرگڑھ کا نوجوان سعودی عرب کی سرحد کے قریب باغیوں کے میزائل حملہ کے دوران جاں بحق ہو گیا۔ میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل علی پور کے موضع باقر شاہ شمالی کا رہائشی چوبیس سالہ محمد عارف دو سال سے سعودی عرب کے علاقہ نجران میں محنت مزدوری کررہا تھا۔ ایک روز قبل وہ سعودی عرب اور یمن کی سرحد کے قریب نجران کے علاقے میں کام کر رہا تھاکہ اس دوران باغیوں نے ایک میزائل فائر کیا جس کی زد میں آکر وہ موقع پر چل بسا۔ مقتول کی بیوہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز موبائل فون پر بات کر رہا تھا اس دوران دھماکے کی آواز آئی جس کے بعد اس کا موبائل فون بند ہو گیا۔