Thursday, May 9, 2024

سعودی عرب میں پیدا ہونیوالا عبداللہ محبتیں سمیٹے پاکستان پہنچ گیا

سعودی عرب میں پیدا ہونیوالا عبداللہ محبتیں سمیٹے پاکستان پہنچ گیا
January 15, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) محبت، احساس اور خلوص کی عظیم داستان، سعودی عرب میں پیدا ہونیوالا عبداللہ محبتیں سمیٹے پاکستان پہنچ گیا۔ والدین بچہ پانے پر خوشی سے نہال ہوگئے۔

میاں بیوی عمرے پر گئے تو بچے کی قبل از وقت پیدائش ہو گئی، بچہ انکیو بیٹر میں ہونے کی بناء پر حکام نے والدین کو پاکستان بھیج دیا۔

سعودی حکومت نے ایک سال بچے کو علاج معالجے کی سہولت دی، مکمل صحت یاب ہونے پر پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کیا جنہوں نے کوئٹہ میں والدین کے سپرد کیا، بچے کو سعودی حکومت نے ہی عبداللہ کا نام بھی دیا۔