Wednesday, April 24, 2024

سعودی عرب میں پہلی فلم بورن اے کنگ نمائش کے لیئے پیش کی جائے گی

سعودی عرب میں پہلی فلم بورن اے کنگ نمائش کے لیئے پیش کی جائے گی
December 16, 2017

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں آئندہ برس کے آغاز سے سینما ہاؤس کے اجرا کی منظوری کا اعلان کیا گیا ہے،اب ممکنہ طور پر دکھائی جانے والی پہلی فلم کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئیں ہیں۔

سعودی اداکاراور وزارت اطلاعات کے مشیر عبدالاللہ السنانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ہالی وڈ کی فلم بورن اے کنگ کا ایک کلپ پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر فلم کی پہلی نمائش سعودی عرب کے سینما گھروں میں ہوگی۔

مبصرین کا خیال ہے کہ مملکت میں سینما ہاؤس قائم ہونے کے بعد سعودی عرب میں پیش کی جانے والی یہ پہلی فلم ہوسکتی ہے۔ مذکورہ فلم شاہ فیصل کی زندگی اور بالخصوص ان کے 1919 میں برطانیہ کے دورے کے گرد گھومتی ہے۔

فلم پر کام کا آغاز جولائی میں برطانیہ میں ہوا تھا جبکہ آخری مراحل ریاض میں مکمل کئے جائیں گے اورتوقع ہے کہ یہ فروری میں مکمل ہو جائے گی۔