Tuesday, April 23, 2024

سعودی عرب میں پھنسے سیکڑوں پاکستانی عمرہ زائرین مشکلات کا شکار

سعودی عرب میں پھنسے سیکڑوں پاکستانی عمرہ زائرین مشکلات کا شکار
April 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سعودی عرب میں پھنسے سیکڑوں عمرہ زائرین مشکلات کا شکار ہوگئے، حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کردی۔ ملک بھر سے عمرے پر گئے مردوخواتین فلائٹسں بند ہونے سے پھنس گئے ہیں۔ مرد اورخواتین زائرین کے پاس کھانے، ادویات اور ہوٹل کرایہ کے لیے پیسے بھی ختم ہو گئے۔ پھنسے افراد نے اپیل کی ہے کہ ہم جدہ میں 306 عمرہ زائرین ہیں جو اپنے ملک آنا چاہتے ہیں۔ ہمارا ویزہ بھی ختم ہوچکا ہے اور گھر والے بھی بہت پریشان ہیں۔ سعودیہ میں پھنسے افراد نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ سعودی عرب میں پھنسے سیکڑوں عمرہ زائرین پھنسے افراد کو ہوٹل مالکان نے ویزہ ختم ہونے پر نکالنے کی دھمکی دی ہے۔