Friday, March 29, 2024

سعودی عرب میں پولیس تشدد سے 2پاکستانی خواجہ سرا ہلاک

سعودی عرب میں پولیس تشدد سے 2پاکستانی خواجہ سرا ہلاک
March 2, 2017

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پولیس تشدد سے دو پاکستانی خواجہ سرا ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے پینتیس خواجہ سراوں کو خواتین کا لباس پہننے پر گرفتار کیا تھا۔ انہیں مبینہ طور پر بوریوں میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے دو خواجہ سرا جاں بحق ہوگئے۔

سعودی پولیس نے دارالحکومت ریاض میں واقع ایک ریسٹ ہاؤس پر چھاپہ مارا اور وہاں موجود 35 خواجہ سراؤں کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کو خواتین کا لباس زیب تن کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار افراد میں سے اکثر کا تعلق پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا اور دیگر شہروں سے تھا۔

خبرایجنسی کے مطابق پولیس نے دوران حراست مبینہ طور پر خواجہ سراؤں کو بوریوں میں بند کرکے ان پر ڈنڈوں سے تشدد کیا جس کے باعث 2 خواجہ سرا ہلاک ہوگئے جن کی شناخت 35 سالہ آمنہ اور 26 سالہ مینو کے نام سے ہوئی۔ آمنہ کا تعلق مینگورہ جب کہ مینو کا تعلق سوات سے تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے خواجہ سراؤں پر انسانیت سوز تشدد کی مذمت کی ہے۔