Saturday, April 27, 2024

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات
April 14, 2018
جدہ (92 نیوز) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے ملاقات کی۔ بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کرنے پر تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔ خان ہشام بن صدیق کی ڈاکٹر یوسف سے ملاقات جدہ میں او آئی سی سیکرٹریٹ میں ہوئی۔ سفیر نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین مسلم امّہ کے دو اہم مسائل ہیں۔ دونوں تنازعات کا تعلق علاقائی جارحیت اور انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں سے ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے او آئی سی کی مسلسل اور بھرپور حمایت کی تعریف کی۔ او آئی سی سیکرٹری جنرل نے تنظیم میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کشمیر کے معاملے پر بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔