Friday, April 19, 2024

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کا پاکستانی کمیونٹی سے آن لائن سیشن

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کا پاکستانی کمیونٹی سے آن لائن سیشن
July 2, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کا پاکستانی کمیونٹی سے آن لائن سیشن ہوا۔

آن لائن سیشن میں جنرل(ر) بلال اکبر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی فلائٹس انشاءاللہ ایک ہفتے سے ایک مہینے تک کے درمیان بحال کر دی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا امید ہے چائنیز ویکسین کی حج کے فوری بعد سعودی حکومت کی جانب سے منظوری مل جائے گی۔

لیبر مسائل سے متعلق سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ دس ہزار سے زائد کیسز لیبر اور انٹیرئیر منسٹری کو دئیے ہیں ۔ ڈھائی ہزار سے زائد افراد کے لیبر کفیل مسائل رواں ہفتے میں حل کئے جائیں گے۔

سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل(ر) بلال اکبر کا کہنا تھا بے روزگار افراد اپنی درخواست کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی ویب سائٹ پر رجسٹر کروائیں۔ ایمبیسی کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والے افراد کو کسی قسم کے کوئی پیسے نہیں دینے ہوں گے۔

اسکولوں کی فیس کم کرنے کی تجویز پر سفیر پاکستان نے مثبت اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو افراد کم تنخواہ کے باعث فیس نہیں دے سکتے وہ ثبوت کے ساتھ اپنی درخواست متعلقہ اسکولوں میں جمع کرائیں۔