Friday, April 26, 2024

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بلال اکبر نے سفارتی اسناد سعودی حکام کے سپرد کردیں

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بلال اکبر نے سفارتی اسناد سعودی حکام کے سپرد کردیں
April 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر بلال اکبر نے سفارتی اسناد سعودی حکام کے سپرد کردیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سعودی وزارت خارجہ کا دورہ کیا، چیف آف پروٹوکول مشاری بن علی نے پاکستانی سفیر کا استقبال کیا، پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر پاکستانی سفارتخانے بھی گئے، سبکدوش ہونے والے سفیر راجہ علی اعجاز سے نئے سفیر نے ملاقات بھی کی۔