Friday, March 29, 2024

سعودی عرب میں " موسم ریاض " تقریبات کا آغاز ہو گیا

سعودی عرب میں " موسم ریاض " تقریبات کا آغاز ہو گیا
October 18, 2019
 ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں " موسم ریاض " تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ آتش بازی کے شاندار مظاہرے سے آسمان رنگ و نور سے نہا گیا۔ ہزاروں ملکی و غیر ملکی افراد نے نظارے کئے۔ موسم ریاض کے حوالے سے ڈیڑھ ماہ جاری رہنے والی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ اس موقع پر میوزیکل کنسرٹ، ثقافتی شوز منعقد کیے جائیں گے اور غیر ملکی ثقافتی شوز کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔ ریاض میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں لاکھوں ملکی و غیر ملکی افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور شہر روشنیوں سے سج گیا اور آسمان رنگ ونور میں نہا گیا۔