Friday, March 29, 2024

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو قابل تجدید پاسپورٹس واپس نہیں ملے ، ذرائع

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو قابل تجدید پاسپورٹس واپس نہیں ملے ، ذرائع
May 5, 2020
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو فروری میں جمع کرائے گئے قابل تجدید پاسپورٹس واپس نہیں ملے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے زائد المعیاد پاسپورٹس کی عدم دستیابی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کو فروری میں جمع کرائے قابل تجدید پاسپورٹس ملے، نہ ہی اُن کی خبر۔ ہزاروں زائد المعیاد پاسپورٹس بذریعہ سفارتخانہ ریاض اور جدہ قونصلیٹ وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے۔ پاکستانی سفارتی مشنز نے محکمہ پاسپورٹ ، امیگریشن کیلئے پاسپورٹس کیساتھ پیشگی ڈلیوری فیس بھی وصول کی تاہم 3 ماہ گزرنے پر بھی پاسپورٹس تاحال متعلقہ افراد کو نہ مل سکے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سفارتی مشن عموماً تجدید کے بعد پاسپورٹس 25 سے 40 روز میں متعلقہ فرد کو واپس بھیجتے تھے۔ اب 3 ماہ سے نئے تجدید شدہ پاسپورٹس نہ ملنے پر سعودیہ میں کورونا وبا اور لاک ڈاﺅن میں گھرے پاکستانیوں کیلئے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔ پاکستانی محنت کش پاسپورٹس کی عدم موجودگی میں نہ چھٹی لگوا سکتے ہیں نہ ہی خروج جبکہ زائد المعیاد اقامہ کی تجدید بھی ممکن نہیں۔