Tuesday, April 23, 2024

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی حج کیلئے رجسٹریشن کا عمل مکمل

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی حج کیلئے رجسٹریشن کا عمل مکمل
July 12, 2020
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کے لیے حج کی رجسٹریشن کاعمل مکمل کرلیاگیا۔ 70فیصد غیرملکی اور 30 فیصد مقامی شہری حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے، کامیاب امیدواروں کو لیٹر آج جاری کیے جائیں گے۔ کورونا کے باعث حج بھی محدود کردیا گیا، رواں برس صرف 10 ہزار خوش نصیب حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے، جس کے لیے سعودی عرب میں مقیم غیرملکی کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی۔ رواں برس سعودی عرب میں مقیم 70 فیصد غیرملکی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے، جب کہ تیس فیصد مقامی شہری بھی خوش نصیبوں کی فہرست میں شامل ہوں گے، حج کے لیے 20 سے 50 سال تک عمر کے غیرملکی شہریوں کو ترجیح دی جائے گی، حج سے پہلے اور بعد میں چودہ روز ہ قرنطینہ کی شرط بھی پوری کرنا ہوگی۔ سعودی وزارت حج نے فریِضہ حج کے لیے متعدد شرائط مقرر کی ہیں، جن میں اہم ترین کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کے علاوہ مکمل صحت مند ہونا بھی ضروری ہے، جبکہ غلاف کعبہ اور حجر اسود کو چھونے پر بھی پابندی ہوگی۔ کورونا وبا کے باعث سعودی حکومت نے عمرہ پر پابندی لگا رکھی ہے، جب کہ حج بھی محدود کردیا گیا ہے۔