Tuesday, April 23, 2024

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’ الکساح سوئم ‘‘ شروع ہوگئیں

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’ الکساح سوئم ‘‘ شروع ہوگئیں
December 13, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں الکساح سوئم شروع ہوگئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشق الکساح سوئم کی افتتاحی تقریب کنگ خالد ملٹری سٹی حفر الباطن، سعودی عرب میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشترکہ مشق کا بنیادی مقصد دیسی ساختہ بارودی مواد کو ٹھکانے لگانے کی مہارتوں میں اضافہ اور مؤثر دفاع کو یقینی بنانا ہے۔ رائل سعودی لینڈ فورسز، پاک فوج کے دستے انسداد آئی ای ڈی آپریشنز میں حصہ لیں گے۔ مشق میں راستوں کی تلاش، کمپاؤنڈ اور گاڑیوں کی کلیئرنس شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے نمٹنے اور مواد کو ٹھکانے لگانے کی مشقیں کی جائیں گی۔ یہ دوطرفہ سطح پر الکساح سلسلے کی تیسری مشترکہ فوجی مشق ہے۔ تربیت کا مقصد دیسی ساختہ بارودی مواد سے تحفظ، دفاع اور ٹھکانے لگانے کی ہر ممکن مہارتوں میں اضافہ ہے۔

سعودی کمانڈر نارتھ میجر جنرل صالح بن احمد الزہرانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔