Friday, March 29, 2024

سعودی عرب میں فریضِہ حج کی ادائیگی کیلئے انتظامات جاری

سعودی عرب میں فریضِہ حج کی ادائیگی کیلئے انتظامات جاری
July 27, 2020

ریاض ( 92 نیوز)  سعودی عرب میں فریضِہ حج کی ادائیگی کیلئے انتظامات جاری ، مسجد الحرام میں کورونا وائرس کے پیش نظر حج سےقبل بھرپور حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ مسجد کے ہرگوشے میں جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے، رواں سال خطبہ حج کا ترجمہ اردوزبان میں بھی نشتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سعودی حکومت کے مطابق خطبہ حج کا ترجمہ دس زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

رواں برس کورونا وبا کی وجہ سے فرزندان اسلام کی محدود تعداد حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرسکےگی ، سعودی حکام کی جانب سے حج کے انتظامات جاری ہیں۔

مسجد الحرام میں کورونا وائرس کے پیش نظرحج سےقبل بھرپور حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں، مسجد الحرام کے ہرگوشے میں جراثیم کش اسپرے کرنے کا عمل جاری، صفائی کرنے والا عملہ بھی پوری طرح متحرک ہے۔

سعودی حکومت نے رواں سال خطبہ حج کا ترجمہ دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  خطبہ حج کا اردو ترجمہ بھی نشر کیا جائے گا۔ صدر امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمٰن السدیس کہتے ہیں اسلام کا پیغام پوری دنیا میں موجود سامعین تک پہنچانے کیلئے اردو، انگریزی، فارسی، بنگالی، ترکش، فرانسیسی، چینی، روسی، ہوسا اور مالے زبان میں خطبہ حج نشر ہوگا۔