Friday, April 19, 2024

سعودی عرب میں غیر ملکی سیاحوں کو یکم اگست سے داخلے کی اجازت

سعودی عرب میں غیر ملکی سیاحوں کو یکم اگست سے داخلے کی اجازت
July 30, 2021 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) کورونا پابندیوں میں نرمی کے تحت سعودی عرب میں غیر ملکی سیاحوں کو یکم اگست سے داخلے کی اجازت دیدی گئی۔

سعودی وزارت سیاحت کے مطابق فائزر، ایسٹرازینیکا، موڈرنا ویکسین کی دونوں ڈوزز لگوانے والوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی عرب میں داخلے سے قبل سیاحوں کو تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔ ویکسین لگوانے والوں کو  قرنطینہ سے بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔