Sunday, May 12, 2024

سعودی عرب میں غلاف کعبہ تبدیل کرنیکی رُوح پرور تقریب

سعودی عرب میں غلاف کعبہ تبدیل کرنیکی رُوح پرور تقریب
July 19, 2021

مکہ (92 نیوز) سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں درجنوں ماہر کاریگروں نے حصہ لیا۔ پانچ گھنٹے سے زائد غلاف کعبہ کی تقریب کو دنیا بھر کے مسلمانوں نے براہ راست دیکھا۔

خانہ کعبہ کا غلاف نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ تبدیل کردیا گیا، کسوہ فیکٹری سے خصوصی طورپر نیا غلاف کعبہ حرم مکی لایا گیا۔ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ماہر کاریگروں نے پرانے غلاف کو احتیاط سے اتارنے کے بعد خانہ کعبہ کی چھت سے نیا غلاف لٹکایا۔ کعبہ شریف کے چاروں اطراف کے ٹکڑوں کو ایک دوسرے سے جوڑا گیا ہے۔

غلاف کعبہ پر قرآنی آیات اور دیگر مقدس کلمات پر مبنی قندلیں بنائی گئیں، نئے غلاف میں 670 کلوگرام خالص ریشم، 120 کلو سنہری دھاگہ اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا ہے۔

ایک غلاف کعبہ تیارکرنے میں 8 ماہ کا وقت درکار ہوتاہے،،،غلاف کعبہ کی تیاری کپڑے کی سلائی سے شروع کی جاتی ہے اور تبدیل کرنے تک تمام مراحل نہایت ادب واحترام سے سرانجام دیئے جاتے ہیں۔