Thursday, April 25, 2024

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر اتوار کو ہوگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر اتوار کو ہوگی
May 22, 2020
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی سپریم کورٹ کے مطابق کل بروز ہفتہ 30 واں روزہ ہوگا، عیدالفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔ دوسری جانب سعودی وزیر اسلامی امور نے تمام جامع مساجد اور عید گاہوں میں عید کی نمازادا نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ اس سال سعودی عرب کی عید گاہوں اور جامع مساجد میں عید الفطر کے اجتماع نہیں ہوں گے۔ سعودی فقہ اکیڈمی اور الازہر یونیورسٹی کے ماتحت دارالافتا کے اعلان کے مطابق کورونا وائرس کو پھیلنے اور لگنے سے روکنے کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کے ماحول میں عید الفطر کی نماز گھروں میں ادا کی جاسکتی ہے۔